ابنا: مصری حکام نے مصر اور غزہ کی سرحدی گذرگاہ رفح کو کھولے جانے کی خبر دی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی "واس" کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے اعلان کیا ہے کہ رفح گذرگاہ کے دو جانبہ راستے یعنی غزہ سے مصر اور مصر سے غزہ آمد ورفت کے راستے آج کھول دیئے گئے ہیں۔ غزہ کی چھ گذرگاہیں 1948ء کی مقبوضہ سرزمینوں سے اور ایک گذرگاہ مصر سے ملتی ہے، جسے رفح گذرگاہ کہتے ہیں اور صہیونی حکومت نے 2006ء کے پارلمانی انتخابات میں حماس کی زبردست کامیابی کے بعد تمام چھ گذرگاہوں کو بند کرکے غزہ کے لئے روزمرہ کی اشیاء ضرورت، دوا اور طبی سہولتوں کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں تھیں۔ مصر کے معزول صدر حسنی مبارک نے بھی صہیونی ریاست کے توسط سے غزہ کے محاصرے میں اس کا ساتھ دیا اور رفح گذرگاہ فلسیطینوں کے لئے بند کر دی تھی۔ ...../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348068
صہیونی ریاست نے 2006ء کے پارلمانی انتخابات میں حماس کی زبردست کامیابی کے بعد رفح سمیت تمام چھ گذرگاہوں کو بند کرکے غزہ کے لئے روزمرہ کی اشیاء ضرورت، دوا اور طبی سہولتوں کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں تھیں۔